Skip to main content

Posts

ARPC لیپ ٹاپ

انسان ہمشہ سے اس سعی میں ہے کہ وہ ایسی ایجادات کرے جس کو ایک عام آدمی آسانی سے اپنے ساتھ لے کر سفر کر سکے ۔ یہی کچھ اس نے کمپیوٹر کی ایجاد کے ساتھ بھی کیا کوئی تصور کر سکتا ہے کہ آج سے ساٹھ ستر سال قبل ایک بڑے کمرے میں بمشکل سمانے والا کمپیوٹر اتنا چھوٹا ہو جائے گا کہ وہ آسانی سے اپنے ساتھ لے کر سفر کر سکتا ہے اگر چہ یہ کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور پام ٹاپ کارکردگی اور سپیڈ میں بہترین ہیں لیکن ابھی بھی ایک چیز انسان کی خواہش اس کے مطابق نہیں ہے اور وہ ہے اس کا چھوٹا ڈسپلے  بنیادی طور پر انسان بڑی سکرین اور بڑے ڈسپلے کو پسند کرتا ہے لیکن بڑی سکرین یا ڈسپلے میں لیپ ٹاپ کو لے جانا ناممکن ہو جاتا ہے یہ ریلائےایبل نہیں رہتا  لیکن یہ انسان بھی بڑی عجیب شے ہے اپنی کوشش ترک نہیں کرتا اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کی نئ سے نئی راہیں تلاش کرتا ہے جو سب کو دنگ کر دیتی ہیں  اسرائیل کی کمپنی نے ایک ایسا لیپ ٹاپ بنایا جس کا سائز عام لیپ ٹاپ کے برابر 10 انچ ہے لیکن اس کا ڈسپلے 100 انچ کا ہے  آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے اس کو ممکن بنانے کے لیے اسرائیل کی کمپنی سائٹ فل نے اگومینٹڈ...

Big Five

     بگ فائیو دنیا کی حکمران   یہ بات تو آپ لوگ سن چکے ہوں گے کہ امریکہ ابھی تک دنیا کی اکلوتی سپر پاور ہے امریکہ کو سپر پاور بنانے میں دو انڈسٹریز نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ایک اسلحہ ساز انڈسٹری اور دوسری کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری بگ فائیو کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور و معروف امریکی کمپنیاں ہیں جو پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہیں  ان کے کل اثاثوں کی مالیت 1775 ارب ڈالر ہیں اور ایک سال کا منافع تقریبآ 268 ارب ڈالر ہے ( پاکستان کے پاس کل 15 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں اور ملک کا کل بجٹ 50 ارب ڈالر ہے یعنی پورا پاکستان 50 ارب ڈالر میں چل رہا ہے )  ان کمپنیوں میں کل 22 لاکھ کے قریب ایمپلائز کام کر رہے ہیں  ایمازون  آج سے 29 سال قبل اس کی بنیاد 1994 میں جیف بروس نے رکھی یہ کمپنی پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہے اس کے کل ورکر کی تعداد 1541000 کے قریب ہے اور کل اثاثے تقریباً 462 ارب ڈالر ہیں پچھلے سال اس کا منافع 12ارب ڈالر سے زیادہ ہے یہ ان لائن خدمات اور پروڈکٹس سیل کرتی ہے  مائیکروسافٹ کارپوریشن آج سے 48 سال قبل اس...

لیپ ٹاپ چیک کیسے کریں

   لیپ ٹاپ چیک کیسے کریں  پاکستان میں استعمال شدہ لیپ ٹاپ زیادہ تر لوگ خریدتے ہیں اکثر ان لیپ ٹاپ کی قیمت اور کوالٹی کے ایشو کو سمجھ نہیں پاتے اور اورجنل اور ریپئر شدہ لیپ ٹاپ میں تمیز نہیں کر پاتے اور دھوکا کھا بیٹھتے ہیں آج ہم آپ کو لیپ ٹاپ چیک کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں  سب سے پہلے یہ بات ذہین میں رکھیں کہ لیپ ٹاپ کی ریم کم ازکم 8 جی بی ہو دو سلاٹ میں ہو گی تو ریٹ کم ہو گا اور اگر سنگل میں ہو گی تو ریٹ زیادہ ہو گا دو سلاٹ والی ریم لیں تاکہ کل کو ریم بڑھانی پڑھے تو 8+8 کر سکیں  آج کل لیپ ٹاپ میں انٹیگریٹڈ ریم ہو تی ہے جو وزن میں ہلکی لیکن سپیڈ میں تیز ہو گی ظاہر ہے اس کی قیمت زیادہ ہو گی  سٹوریج لیپ ٹاپ میں ہارڈ ڈسک ڈرائیو یعنی ایچ ڈی ڈی کی بجائے سولڈ سٹیٹ ڈرائیو یعنی ایس ایس ڈی ہونی چاہیے جو ایچ ڈی ڈی سے تین گناہ تیز رفتار ہوتی ہے اس کے چلنے سے آواز بھی پیدا نہیں ہوتی اور وزن میں بھی انتہائی کم ہوتی ہے آج کل کے ڈیٹا کے حساب سے اس کی کپیسٹی کم از کم 128 جی بی ہونی چاہے ویسے 64 جی بی والی گزارہ کر جاتی ہے  سٹوریج چیک کرنے کے لیےایک سوفٹویئر  Hard...

ایپل بطور لیپ ٹاپ مینوفیکچرر

 جس طرح سیل فون کی دنیا میں ایپل کا نام کوالٹی برانڈ کے طور پر لیا جاتا ہے اور دنیا کا ایلیٹ طبقہ آئی فون رکھنا اور استعمال کرنا پسند کرتا ہے بلکل اسی طرح ایپل نے لیپ ٹاپ کی انڈسٹری میں کوالٹی کو اپنی پہچان بنائی ہے اور دو قسم کے لیپ ٹاپ مارکیٹ میں 2007 سے لانچ کیے ہیں ایک  MacBook Air MacBook Pro  یاد رہے میکنٹوش کمپیوٹر بنانے والے ایک بہت پرانی اور معیاری کمپنی تھی جس کو ایپل نے 2006 میں خرید لیا تھا اس ودنیا کی چوتھی بڑی کمپنی ہے جو پی سی تیار کرتی ہے  ے میک بک ائیر 13 اور 15 انچ کے ماڈلز میں ہے اور اس کے  تازہ ترین ماڈل جس میں ایم 2 چپ پروسیسر کے طور پر استعمال ہوا ہے کی قیمت 1100 امریکی ڈالر ہے پاکستان میں تقریباً تین لاکھ یہ چار رنگون میں دستیاب ہے 

ڈیل XPS لائن کا جدید ترین لیپ ٹاپ

   ڈیل کمپنی اس وقت 6 قسم کے لیپ ٹاپس کی سیریز تیار کرتی ہے جو درج ذیل ہے  1 latitude  2 XPS  3 INSPIRAN  4 G SERIES  5 Vostro  6 precision ایکس پی ایس لائن ایک کنزیومر اورینٹڈ لیپ ٹاپس کی سیریز ہے یعنی یہ انفرادی کسی شخص کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنا یا جاتا ہے یہ ملٹی پرپز ہوتا ہے   ڈیل نے 2022 میں اس سیریز کے 2 لیپ ٹاپ لانچ کیے XPS 13 9315  XPS 15 9520 XPS 13 9315 ڈسپلے  13.4 inch , FHD+  Resolution 1920*1200  Refresh rate 60 Hz  Non Touch  Anti Glare  Brightness 500 nit  Infinity edge  پروسیسر  Intel core i7-1250u  12 MB cache, 10 cores , 12 threads , Upto 4.7 GHz turbo  جی پی یو  Intel iris xe  میموری  Integrated, dual channel, LPDDR5, 8GB , speed 5200 MHz  سٹوریج   Integrated, SSD, 512 GB, PCIe NVMex2NVMe  بیٹری  Integrated, 3 cell, 51 Wht کیمرہ    720 p 30 fps HD , RGB, 400p at 30 fps IR camera کی بورڈ   Blac...

ڈیل کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ

 آج سے 33 سال قبل ڈیل کمپنی نے اپنا پہلا لیپ ٹاپ لانچ کیا 1990 میں لانچ ہونے والے اس لیپ ٹاپ کا نام316 ایل ٹی تھا اور قیمت 3500 ڈالر یعنی 10 لاکھ پاکستانی روپے  اس کا ڈسپلے سادہ بلیک اینڈ وائٹ 9.5 انچ ایل سی ڈی تھا  پروسیسر انٹل 80386 جو صلاحیت میں اس سے کم تھا کہ میتھ پرابلم حل کرنے کے لیے کوپروسیسر لگایا گیا جو انٹل 80387 تھا  میموری صرف ایک ایم بی تھی لیکن اس کو آٹھ ایم بی تک اپ گریڈ کر سکتے تھے  ڈیل کے پہلے لیپ ٹاپ میں ایم ایس ڈوس آپریٹنگ سسٹم تھا جس کو ونڈو 3.1 سے ریپلیس بھی کر سکتے تھے  ہارڈ ڈسک صرف 20 ایم بی پر مشتمل تھی لیکن 120 ایم بھی تک کی گنجائش تھی  اس کا وزن 7کلو تھا 

ڈیل انکارپوریشن لیپ ٹاپ تیار کرنے والی بڑی کمپنی

  ڈیل انکارپوریشن کمپیوٹر اور آئی ٹی دنیا کی ایک بڑی اور مشہورومعاروف کمپنی ہے جو آج کل پرسنل کمپیوٹر (ڈسک ٹاپ ،لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ ) سرورز کے علاؤہ کمپیوٹر سے منسلک ڈیوائسز  بیچتی ہے  امریکی شخص مچل ڈیل جس کو ٹیکساس کی یونیورسٹی سے ڈراپ کر دیا گیا تھا نے تین جون کو ایک نوخیز اور ناتجربہ کار بزنس مین کے طورپر گھر سے ملنے والے ایک ہزار ڈالر کے اثاثہ جات سےبنیاد رکھی دہائیوں بعد میں پچاس ارب ڈالر کے ذاتی اثاثے رکھنے والا امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے لگا  شروع 1984میں اس کمپنی کا نام ڈیل پی سی لیمیٹڈ تھا اور یہ صرف پرسنل کمپیوٹر بنانے تک محدود تھی اس دور میں بھی جب ہر طرف آئی بی ایم کا ڈنکا بجتا تھا تو اس نے اس کا کامیابی سے مقابلہ کیا ی1985  میں اس کمپنی نے اپنا پہلا کمپیوٹر ٹربو پی سی بنایا جس کی قیمت سات سو پچانوے ڈالر تھی  جلد ہی میں اس کو ڈیل پی سی لمیٹڈ سے بدل کر ڈیل کمپیوٹر کارپوریشن کر دیا گیا اب یہ پرسنل کمپیوٹر کے علاؤہ ہارڈ  وئیر بھی تیار کرنے لگی  میں اس کمپنی کا نام تبدیل کرکے ڈیل انکارپوریشن کر ڈیل گیا  دوہزار نو ت...