Skip to main content

لیپ ٹاپ چیک کیسے کریں

  

لیپ ٹاپ چیک کیسے کریں 

پاکستان میں استعمال شدہ لیپ ٹاپ زیادہ تر لوگ خریدتے ہیں اکثر ان لیپ ٹاپ کی قیمت اور کوالٹی کے ایشو کو سمجھ نہیں پاتے اور اورجنل اور ریپئر شدہ لیپ ٹاپ میں تمیز نہیں کر پاتے اور دھوکا کھا بیٹھتے ہیں آج ہم آپ کو لیپ ٹاپ چیک کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں 

سب سے پہلے یہ بات ذہین میں رکھیں کہ لیپ ٹاپ کی ریم کم ازکم 8 جی بی ہو دو سلاٹ میں ہو گی تو ریٹ کم ہو گا اور اگر سنگل میں ہو گی تو ریٹ زیادہ ہو گا دو سلاٹ والی ریم لیں تاکہ کل کو ریم بڑھانی پڑھے تو 8+8 کر سکیں 

آج کل لیپ ٹاپ میں انٹیگریٹڈ ریم ہو تی ہے جو وزن میں ہلکی لیکن سپیڈ میں تیز ہو گی ظاہر ہے اس کی قیمت زیادہ ہو گی 

سٹوریج

لیپ ٹاپ میں ہارڈ ڈسک ڈرائیو یعنی ایچ ڈی ڈی کی بجائے سولڈ سٹیٹ ڈرائیو یعنی ایس ایس ڈی ہونی چاہیے جو ایچ ڈی ڈی سے تین گناہ تیز رفتار ہوتی ہے اس کے چلنے سے آواز بھی پیدا نہیں ہوتی اور وزن میں بھی انتہائی کم ہوتی ہے آج کل کے ڈیٹا کے حساب سے اس کی کپیسٹی کم از کم 128 جی بی ہونی چاہے ویسے 64 جی بی والی گزارہ کر جاتی ہے 

سٹوریج چیک کرنے کے لیےایک سوفٹویئر 

Hard disk sentinel

ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور اوپن کریں اس میں 

Health

Performance

کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائے گی اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم نہیں تو 100پرسنٹ ہوگی 

اگر پرابلم ہو تو بیڈ سیکٹر بتایا جاتا ہے 

Temperature option

میں سافٹ ویئر کا فرجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں 

Smart option 

میں باقی سارے ٹیسٹ کر سکتے ہیں ویلیو صفر ہونی چاہے ورنہ ہارڈ ڈسک ریپئر کی گی ہو گی 

Information option 

میں آپ ہارڈ ڈسک کے بارے نام ماڈل وغیرہ دیکھ سکتے ہیں 

پروسیسر


زیادہ تر انٹل کے پروسیسر استعمال کیے جاتے ہیں جو اپنی جنریشن سے پہچانے جاتے ہیں انٹل نے 13 جنریشن تک پروسیسر بنا چکا ہے جتنی جنریشن نمبر زیادہ ہو گا اتنا لیپ ٹاپ تیز رفتار اور بہتر ہو گا پاکستان میں عموما اس وقت 3 ٫4٫5٫6٫7٫ جنریشن تک ملتے ہیں باقی کم ہوتے ہیں پروسیسر میں انٹل کور آئی 3 ، کور آئی 5 ، اور کور آئی 7 تین اقسام ہوتی ہیں   

یاد رہے تھریڈ جنریشن کے کور 7 سے فورتھ جنریشن کا کور 3 بہتر ہے یعنی جنریشن کی اہمیت پہلے ہے 

اے ایم ڈی کے پروسیسر اپنے ہوتے ہیں اور ایپل اپنے ایم پروسیسر استعمال کرتاہے ایم ون اور ایم ٹو بہت جدید ہیں 

ایک چھوٹا سا پروگرام سی پی یو زیڈ ہے اس کو انسٹال کر کے اوپن کریں تو یہ پروسیسر کے بارے تمام انفارمیشن بتا دے گا 

ڈسپلے 

استعمال شدہ لیپ ٹاپ کے معاملے میں سب سے زیادہ دھوکا ڈسپلے کا ہوتا ہے اوریجنل ڈسپلے نکال کر چائنہ کاپی ڈال دی جاتی ہے جس کا پتہ بعد میں چلتا ہے ڈسپلے کو انتہا ہی احتیاط سے چیک کریں عام طور پر دوکان دار ڈسپلے پر ایسا وال پیپر لگاتے ہیں جس کو دیکھ کر گاہک خوش ہو جا ئے اور ڈیمج پگزل نظر نہ آئیں تو آپ پہلے لیپ ٹاپ کی برائیٹنس فل کریں اور پھر نوٹ پیڈ کھول کر اور کو پوری سکرین پر میکسیمائز کریں سکرین ساری سفید ہو جائے گی اور ڈیمج یا دباؤ کوئی اگر ہے تو واضح ہو جائے گا 

ڈسپلے کو سائیڈ سے دیکھیں اگر پکچر نظر نہ آئے تو ایل سی ڈی ہوگی اور اگر پکچر درست دکھائی دے تو یہ ایل ای ڈی ہو گی ایل ای ڈی بہت بہتر ہو تی ہے 

ڈسپلے کو چیک کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کا ماڈل گوگل کریں تو ڈسپلے کی معلومات مل جائیں گی اور پھر اس کو سیٹنگ کی معلومات سے میچ کریں ڈسپلے کی اورجنلٹی کا پتہ چل جائے گا 

کی بورڈ 

لیپ ٹاپ کے بٹن چیک کرنے کے لیے آپ ایک چھوٹا سا پروگرام کی بورڈ ٹیسٹر اس لیپ ٹاپ پر انسٹال کریں اور اوپن کریں پھر باری باری سارے بٹن دبائیں اگر بٹن سبز ہو جائیں تو یہ ٹھیک کام کررہا ہو گا

بیٹری 

بیٹری چیک کرنے کے لیے سٹارٹ مینیو اوپن کریں اور ونڈو پاور شیل اوپن کریں اس میں یہ لائن لکھیں 

Powercfg/batteryreport/output 

آگے لکھنا ہے 

-c: battery.html-

اس کے بعد انٹر پر کلک کر کے ریورٹ محفوظ کر لیں یہ سی ڈرائیو میں محفوظ ہوگی اس کو اوپن کر کے بیٹری کی معلومات چیک کر لیں 

بیٹری لیتھیم ہونی چاہے اور سیل اس کے بتائیں گے کہ کتنی باقی ہے 

اس کے علاؤہ اس سوفٹویئر



Hard disk sentinel

کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور اوپن کریں

اس میں 

Health

گرافیک کارڈ 

گر آپ نے گرافک کا کام کرنا ہے تو کم از کم 2 گیگا ہرٹز بی کا گرافیک کارڈ ہونا چاہے 

اس کے علاؤہ آپ ایک سافٹ وئیر 

Cache 

بھی انسٹال کرکے انفارمیشن لے سکتے ہیں 


Comments