Skip to main content

ڈیل کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ

 آج سے 33 سال قبل ڈیل کمپنی نے اپنا پہلا لیپ ٹاپ لانچ کیا 1990 میں لانچ ہونے والے اس لیپ ٹاپ کا نام316 ایل ٹی تھا اور قیمت 3500 ڈالر یعنی 10 لاکھ پاکستانی روپے 



اس کا ڈسپلے سادہ بلیک اینڈ وائٹ 9.5 انچ ایل سی ڈی تھا 

پروسیسر انٹل 80386 جو صلاحیت میں اس سے کم تھا کہ میتھ پرابلم حل کرنے کے لیے کوپروسیسر لگایا گیا جو انٹل 80387 تھا 

میموری صرف ایک ایم بی تھی لیکن اس کو آٹھ ایم بی تک اپ گریڈ کر سکتے تھے 

ڈیل کے پہلے لیپ ٹاپ میں ایم ایس ڈوس آپریٹنگ سسٹم تھا جس کو ونڈو 3.1 سے ریپلیس بھی کر سکتے تھے 

ہارڈ ڈسک صرف 20 ایم بی پر مشتمل تھی لیکن 120 ایم بھی تک کی گنجائش تھی 

اس کا وزن 7کلو تھا 

Comments