Skip to main content

Big Five

    


بگ فائیو دنیا کی حکمران  

یہ بات تو آپ لوگ سن چکے ہوں گے کہ امریکہ ابھی تک دنیا کی اکلوتی سپر پاور ہے امریکہ کو سپر پاور بنانے میں دو انڈسٹریز نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ایک اسلحہ ساز انڈسٹری اور دوسری کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری

بگ فائیو کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور و معروف امریکی کمپنیاں ہیں جو پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہیں 

ان کے کل اثاثوں کی مالیت 1775 ارب ڈالر ہیں اور ایک سال کا منافع تقریبآ 268 ارب ڈالر ہے ( پاکستان کے پاس کل 15 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں اور ملک کا کل بجٹ 50 ارب ڈالر ہے یعنی پورا پاکستان 50 ارب ڈالر میں چل رہا ہے ) 

ان کمپنیوں میں کل 22 لاکھ کے قریب ایمپلائز کام کر رہے ہیں 

ایمازون 

آج سے 29 سال قبل اس کی بنیاد 1994 میں جیف بروس نے رکھی یہ کمپنی پوری دنیا میں کاروبار کرتی ہے اس کے کل ورکر کی تعداد 1541000 کے قریب ہے اور کل اثاثے تقریباً 462 ارب ڈالر ہیں پچھلے سال اس کا منافع 12ارب ڈالر سے زیادہ ہے یہ ان لائن خدمات اور پروڈکٹس سیل کرتی ہے 

مائیکروسافٹ کارپوریشن

آج سے 48 سال قبل اس کی بنیاد بل گیٹس اور پال ایلن نے رکھی اس کے کل اثاثے 412 ارب ڈالر اور 2023 کا کل منافع تقریبا 73 ارب ڈالر ہے 

اس کے کل ایمپلائز کی تعداد 221000 ہے بل گیٹس کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے 

ایپل ان کارپوریشن

اس کے بانی سٹیو جابز ہیں 1976 میں اس کی بنیاد رکھی گئی اس کے کل اثاثے 350 ارب ڈالر ہیں پچھلے سال 2022 میں اس نے 100 ارب ڈالر کا منافع کمایا ایمپلائز کی تعداد 164000 ہے 

الفابیٹ انکارپوریشن

ارے آپ حیران نہ ہوں کہ یہ پہلی مرتبہ سنا ہے یہ اصل میں گوگل کمپنی ہی ہے 

لیری پیج اور سرجی برائن نے اس کی بنیاد 1998 میں رکھی اور 2015 میں نئے نام الفابیٹ سے آغاز کیا 365 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہے اور 2022 میں اس نے تقریبا 60 ارب ڈالر کا منافع کمایا اس وقت اس کے ایمپلائز کی تعداد تقریباً 181000 ہے 

میٹا پلیٹ فارم انکارپوریشن

اس کی بنیاد 2004 میں مارک زوکربرگ نے فیس بک کے نام سے رکھی بعد میں جب اس نے وٹس ایپس اور انسٹاگرام وغیرہ کو خرید لیا تو کچھ عرصہ قبل نیا نام دے دیا گیا اس وقت اس کے اثاثے 185 ارب ڈالر کے ہیں اور 2022 میں 23 ارب ڈالر کا منافع کمایا اس کمپنی میں 72000 ایمپلائز کام کر رہے ہیں 



Comments