Skip to main content

ARPC لیپ ٹاپ


انسان ہمشہ سے اس سعی میں ہے کہ وہ ایسی

ایجادات کرے جس کو ایک عام آدمی آسانی سے اپنے ساتھ لے کر سفر کر سکے ۔ یہی کچھ اس نے کمپیوٹر کی ایجاد کے ساتھ بھی کیا کوئی تصور کر سکتا ہے کہ آج سے ساٹھ ستر سال قبل ایک بڑے کمرے میں بمشکل سمانے والا کمپیوٹر اتنا چھوٹا ہو جائے گا کہ وہ آسانی سے اپنے ساتھ لے کر سفر کر سکتا ہے اگر چہ یہ کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور پام ٹاپ کارکردگی اور سپیڈ میں بہترین ہیں لیکن ابھی بھی ایک چیز انسان کی خواہش اس کے مطابق نہیں ہے اور وہ ہے اس کا چھوٹا ڈسپلے 

بنیادی طور پر انسان بڑی سکرین اور بڑے ڈسپلے کو پسند کرتا ہے لیکن بڑی سکرین یا ڈسپلے میں لیپ ٹاپ کو لے جانا ناممکن ہو جاتا ہے یہ ریلائےایبل نہیں رہتا 

لیکن یہ انسان بھی بڑی عجیب شے ہے اپنی کوشش ترک نہیں کرتا اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کی نئ سے نئی راہیں تلاش کرتا ہے جو سب کو دنگ کر دیتی ہیں 

اسرائیل کی کمپنی نے ایک ایسا لیپ ٹاپ بنایا جس کا سائز عام لیپ ٹاپ کے برابر 10 انچ ہے لیکن اس کا ڈسپلے 100 انچ کا ہے 

آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے اس کو ممکن بنانے کے لیے اسرائیل کی کمپنی سائٹ فل نے اگومینٹڈ ریئلٹی کا سہارا لیا ۔ آسان لفظوں میں  اس کا ڈسپلے فزیکل کی بجائے ورچوئل ہے ۔ 

AR 

یا اگومینٹڈ ریئلٹی ورچوئل رئیلٹی () سے ایک  قدم آگے ہے ورچوئل رئیلٹی میں ہم گوگلز کا استعمال کرتے ہیں اور ایک فزیکل ڈسپلے کے سامنے بیٹھ کر ورچوئل ولڈ میں داخل ہوتے ہیں یہ 75 فیصد رئیل جب کہ 25 فیصد ورچوئل ہوتی ہے 

لیکن اگومینٹڈ ریئلٹی () 25 فیصد رئیل اور 75  فیصد ورچوئل ہے سائٹ فل کمپنی نے اس اے آر لیپ ٹاپ کا نام سپیس ٹاپ رکھا ہے 

اس لیپ ٹاپ کو تیار کرنے کے لیے ماہرین ایپل مائیکروسافٹ اور میجک لیپ سے لیے ہیں 

کروم بک کی طرح اس میں بھی براؤزنگ آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جس کا نام سپیس ٹاپ او ایس ہے 

سپیس ٹاپ میں رئیل ڈسپلے کونیکٹ کرنے کے لیے پورٹ ہے اس کی ریم 8 جی بی سٹوریج 256 جی بی یوایس بی پورٹ سی ٹائپ اور بیٹری تقریباً 5 گھنٹے تک چلتی ہے بلو ٹوتھ اور 5 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے 

اس کا ڈسپلے دراصل این رئیل کمپنی کے اے آر گلاسسز ہیں جو پہن کر 100 انچ ڈسپلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں 

Comments