![]() |
| HDD and SSD |
پرسنل کمپیوٹرز میں سافٹویئر اور ڈیٹا سٹور کرنے کے لیے کئی دھائیوں سے ہارڈ ڈسک ڈرائیو استعمال کی جاتی رہے ہے جس کی کپیسٹی بھی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہی ہے مگر 2007 میں سام سنگ کے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو مارکیٹ میں لانچ کرنے کے بعد کنزیومرز کا رجحان اس طرف ہو گیا ہے اگر چہ یہ 1991 سے مارکیٹ میں آ چکی ہے۔
سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو یعنی SSD درج ذیل وجوہات کی بنا پر مقبول بن چکی ہے
Advantages of SSD or Disadvantages of HDD
ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے اندر ڈیسک حرکت کرتی ہے جس سے شور پیدا ہوتا ہے جو کانوں کو برا محسوس ہوتا ہے جبکہ سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو میں صرف سرکٹ بورڈ ہوتا ہے اس کے چلنے سے کوئی شور پیدا نہیں ہوتا۔
ہارڈ ڈسک ڈرائیو زیادہ پاور استعمال کرتی ہے جبکہ SSD بہت کم پاور استعمال کرتی ہے بجلی کی یہ بچت ایک طرف پیسے بچاتی ہے اور دوسری طرف لیپ ٹاپ میں بیٹری لائف بڑھاتی ہے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو والے لیپ ٹاپ کی بیٹری ٹائمنگ زیادہ ہو گی لیپ ٹاپ میں بیٹری ٹائمنگ اور بیٹری لائف بہت اہم ہوتی ہے لیپ ٹاپ کی قیمت کا انحصار اس پر بہت زیادہ ہوتا ہے
SSD وزن میں HDD سے کئی گنا ہلکی ہوتی ہے تو اس کا استعمال پورٹ ایبل پی سیز میں زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے
Advantages of HDD or Disadvantages of SSD
لیکن HDD کئی دہائیوں تقریباً ستر سال سے استعمال کی جارہی ہے اور ایک ثابت شدہ ٹیکنالوجی ہے اس کے تمام مسائل سے ماہرین واقف ہیں اور ان کا حل بھی معلوم ہے لہذا ڈیٹا سٹور کافی لمبے عرصے تک ہوتا ہے کوئی پرابلم پیدا ہونے پر ڈیٹا ریکور بھی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ SSD ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اس کے پرابلم کا حل ماہرین کے پاس نہیں۔ یہ ایک سرکٹ بورڈ پر مشتمل ہے تو اس کے جلنے خراب ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے ڈیسک ٹاپ کے لیے آج بھی ماہرین HDD ریکمینڈ کرتے ہیں جس کی قیمت بھی کم ہوتی ہے اور لائف بھی زیادہ
لیپ ٹاپ کے لیے SSD بہترین ہے ہلکی، سائز میں چھوٹی پاور کا کم استعمال کرنے والی اور پُرسکون ماحول دوست

Comments
Post a Comment