لیپ ٹاپ بنانے والی ایک کمپنی ایسس نے ایک ایسا پرسنل کمپیوٹر مارکیٹ میں لانچ کیا ہے جس کو ڈسک ٹاپ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیپ ٹاپ کی شکل بھی اختیار کرلیتا ہے
ٹیبلیٹ پی سی کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں
ریڈر کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے اور ایکسٹینڈد پی سی کے طور پر ڈھالا جاتاہے
یہ انتہائی حیرت انگیز پرسنل کمپیوٹر کے درج ذیل فیچرز ہیں
پروسیسر
انٹل کور آئی سیون جو 12 جنریشن ہے اس پی سی کے لیے یوز کیا گیا ہے
ڈسپلے
اس کا ڈسپلے بڑا عجیب و غریب اور ایک شہکار ہے دراصل یہ فولڈ ایبل ہے جو تین سکرین میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور دو سکرین میں بھی اور سنگل سکرین میں بھی
سنگل سکرین 17.3 انچ پر مشتمل ہے جبکہ دو سکرین 12.7 انچ کے ڈسپلے پر مشتمل ہے
او ایل ای ڈی پر مشتمل فولڈ ایبل ہےہ ملٹی پل سکرین ٹچ ایبل ہے
ڈسپلے 17.5 کی ریزولیوشن 2560 بائی 1920 ہے اور ریشو اسپیکٹ 4:3 ہے
ڈسپلے 12.5 کی ریزولیوشن 1920 بائی 1280 ہے اور ریشو اسپیکٹ 3:2 ہے
گرافک کارڈ
اس میں انٹل کا آئی آر آئی ایس ایکس گرافکس کارڈ لگایا گیا ہے
بیٹری
اس میں 75 واٹ کی بیٹری ہے جس سے 1080 کی آف نیٹ وڈیو 9.5 گھنٹے تک چلتی ہے ایک دن آسانی سے چل جاتی ہے
ڈیٹا پورٹ
اس میں تھنڈر بولٹ پورٹ ہے جو ڈیٹا کو 40 جی بی پر سکینڈ کی سپیڈ سے ٹرانسفر کرتی ہے یعنی 200 جی بی تک ڈیٹا ایک
منٹ میں کاپی کر دیتی ہے
یو ایس بی سی ٹائپ پورٹ چارجنگ کے لیے ہے
او ایس
اس میں ونڈو 11 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے
وزن
اس کا وزن 1.5 کلو ہے
قیمت
یہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 3500 ڈالر تک دستیاب ہے

Comments
Post a Comment