آج ہم بات کرتے ہیں کمپیوٹر کے ساتھ مختلف ڈیوائسز کیسے اٹیچ کی جاتی ہیں
کوئی بھی ڈیوائس ہو ان پٹ آؤٹ پٹ سٹوریج یا نیٹ ورکنگ اس کو کمپیوٹر سے کنیکٹ کرنے کے لیے
پورٹ ( فی میل کنیکٹر) اور کنیکٹر ( میل کنیکٹر) استعمال کیے جاتے ہیں
پی سی کی قیمت کا انحصار بھی ان پورٹس پر ہے جتنی جدید ورژن کی پوٹس ہو ں گی اتنا ہی سی مہنگا ہو گا
1
پیرالل پورٹ اور پیرالل کنیکٹر
اس میں پورٹ کے اندر سوراخوں کی 2 لائنیں ہوتی ہیں جبکہ کنیکٹر میں پنوں کی دو لائنیں ہوتی ہیں
یہ بھی مستطیلی شکل کی ہوتی ہے جس کی لمبائی بہت زیادہ ہوتی
2
سیریل پورٹ اور کنیکٹر
اس پورٹ میں نو پنیں ہوتی ہیں دو لائنوں میں
3
پی ایس ٹو پورٹ اور کنیکٹر
اس کی شکل گول ہوتی ہے میل کنیکٹر میں پن لگی ہوئی ہوتی ہیں جبکہ فی میل کنیکٹر میں ان کے باریک سوراخ ہوتے ہیں یہ پورٹ پرانے ماؤس اور کی بورڈ کو اٹیچ کرنے کے لیے ہوتے تھے آج کل ان کا استعمال ترک کر دیا گیا ہےاس میں کل 6پن ہوتی ہیں
4
وی جی اے پورٹ اور کنیکٹر
اس میں بھی فی میل کنیکٹر یا پورٹ میں پنوں کے سوراخوں کی تین قطاریں ہوتی ہیں کل سوراخ 15 ہوتے ہیں جبکہ میل کنیکٹر میں سوراخوں کی تین قطاریں ہوتی ہیں یہ پورٹ مستطیلی ہوتی ہے یہ پورٹ مانیٹر کو اٹیچ کرنے کے لیے ہوتی ہے
5
ایچ ڈی ایم آئی پورٹ اور کنیکٹر
یہ ہائی ڈیفینیشن ملٹی میڈٰیا انٹرفیس کا مخفف ہے اس کی شکل ٹریپیزیم نما ہوتی ہے
6
Ethernet port
![]() |
اس پورٹ میں نیٹ ورکنگ کے لیے کیبل لگائی جاتی ہے اتھرنیٹ کنیکٹر
7
DVI Digital visual interference
یہ پورٹ پروجیکٹر لگانے کے لیے ہوتی ہے نیز اس میں ہم مانیٹر بھی لگا سکتے ہیں
8
USB type A port
اپنی ایفیشینسی اور رئلائے ایبلٹی کی وجہ سے آج کل اس پورٹ اور کنیکٹر کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے سٹوریج کی بورڈ ماؤس کے علاؤہ بھی بہت ساری ڈیوائس اس کے ذریعے کمپیوٹر سے کنیکٹ ہوتی ہیں پہلی مرتبہ یہ 1998 میں مارکیٹ میں آئی اس کے درج ذیل ورژن دستیاب ہیں
USB Type A 1.1
اس کا ورژن یو ایس بی 1.1 کہلاتا ہے اس کی ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سپیڈ 1.5 میگا بٹس پر سیکنڈ سے لے کر 12 میگا بٹس فی سیکنڈ تک ہے اس میں چار پن ہوتی ہیں
USB Type A 2.0
سن 2000 میں اس کا ایک نیا ورژن 2.0 بنایا گیا جس کی سپیڈ 480 میگا بٹس فی سیکنڈ تک تھی اس کو ہائی سپیڈ یو ایس بی کا نام بھی دیا گیا اس میں بھی 4 پن ہوتی ہیں
USB Type A 3.0
سن 2008 میں اس کا ایک اور بہتر ورژن 3.0 لانچ کیا گیا جس کی سپیڈ 5 میگا بٹس فی سیکنڈ ہے اس کو سپر سپیڈ یو ایس بی کا نام بھی دیا گیا اس میں 9 پن ہوتی ہیں چار نیچے اور پانچ اوپر
USB Type A 3.1
سن 2013 میں اس کا ایک اور بہتر ورژن 3.1 لانچ کیا گیا جس کی ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سپیڈ 10 میگا بٹس فی سیکنڈ ہے اس کو سپر سپیڈ پلس بھی کہا جاتا ہے
9
USB Mini TYPE A Port
اس کا سائز ٹائپ اے سے کم ہوتا ہے اس کے بھی دو مختلف ورژن دستیاب ہیں
USB Mini Type A 1.1
اس میں پانچ پن ہوتی ہیں
USB Mini TYPE A 2.0
اس میں بھی پانچ پن ہوتی ہیں
10
USB Micro TYPE-A Port
یہ سائز میں سب سے چھوٹی ہوتی ہے اس کی شکل بھی مستطیلی ہوتی ہے جس کی چوڑائی بہت کم ہوتی ہے یہ عام طور پر سمارٹ فون میں استعمال کی جا تی ہے اس کے بھی درج ذیل ورژن ہیں
USB Micro TYPE-A 1.1
USB Micro TYPE-A 2.0
11
USB Type-B Port and Connector
یہ ٹائپ اے سے کم استعمال ہوتی ہے اس کی بناوٹ بھی مختلف ہوتی ہے عام طور پر ٹریپیزیم کی شکل کی ہوتی ہے اس کے بھی دو ورژن دستیاب ہیں
USB Type B 1.1
اس کی چار پن ہوتی ہیں
USB Type B 2.0
اس کی بھی چار پن ہوتی ہیں
USB Type B 3.0
اس کی 9 پن ہوتی ہیں
12
USB Mini Type B
یہ سائز میں ٹائپ بی سے چھوٹی ہوتی ہیں اس کے بھی درج ذیل ورژن دستیاب ہیں
USB Mini TYPE B 1.1
USB Mini TYPE B 2.0
USB Type-B 3.0
13
USB Micro TYPE-B Port
اس کا سائز سب سے چھوٹا ہوتا ہے اور عام طور پر سمارٹ فون میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے درج ذیل ورژن دستیاب ہیں
USB Micro TYPE-B 1.1
اس میں پانچ پن ہوتی ہیں
USB Micro TYPE-B 2.0
اس میں بھی پانچ پن ہوتی ہیں
USB Micro TYPE-B 3.0
اس میں نو پن ہوتی ہیں اور شکل بھی مختلف ہے
14
USB type C port and Connector
یہ جدید ترین یو ایس بی کی پورٹ ہے اس کی شکل مستطیلی ہوتی ہے جس کے کونے گول ہوتے ہیں یہ دونوں سائیڈ سے لگا سکتے ہیں اس کی سیدھی یا الٹی سائیڈ نہیں ہوتی۔ آج کل جدید کمپیوٹر میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے اس کو 2014 میں ڈیزائن کیا گیا اور 2015 تک مارکیٹ میں آ گئی تھی اس میں 24 پن ہوتی ہیں اور اس کا سائز مائیکرو یو ایس بی ٹائپ اے جتنا ہی ہوتا ہے
اس کے درج ذیل ورژن دستیاب ہیں
USB type-C 3.0
یہ پہلا ورژن ہے 24 پن پر مشتمل 2014 میں بنایا گیا یہ سپر سپیڈ بھی کہلاتا ہے
USB Type-C 3.1
سن 2016 میں اس کا ورژن 3.1 بنایا گیا جس کو سپر سپیڈ یعنی ایس ایس پلس بھی کہا جاتا ہے
USB Type-C 3.2
سن 2017 میں اس کا ایک نیا ورژن 3.2 لانچ کیا گیا
USB Type-C 4.0
سن 2019 میں اس کا ورژن 4.0 لانچ کیا گیا
15
Thunderbolt
اس کی ڈیٹا ٹرانسفر سپیڈ یو ایس بی سے بھی ڈبل ہے
16
3.5mm audio jack
یہ پورٹ سپیکر یا ہینڈ فری کنیکٹ کرنے کے لیے ہوتی ہے
17
SD Card Port
Audio Port
(3.5mm Audio Jack)
Video or Display Port
(VGA, DVI, HDMI)
Data Transfer Port
( USB type-A, USB type-B, USB type-C, Thunderbolt, SD Card Port, P S/2 Port, Serial Port, Parallel Port)
Networking Port
( RJ 45 Ethernet)





















Comments
Post a Comment